Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4937 (سنن أبي داود)

[4937]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُعَاذٍ،حَدَّثَنَا أَبِي،حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو،عَنْ يَحْيَی يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ،قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ: رَضِيَ اللہُ عَنْہَا فَقَدِمْنَا الْمَدِينَةَ فَنَزَلْنَا فِي بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ،قَالَتْ: فَوَاللہِ إِنِّي لَعَلَی أُرْجُوحَةٍ بَيْنَ عِذْقَيْنِ فَجَاءَتْنِي أُمِّي فَأَنْزَلَتْنِي وَلِي جُمَيْمَةٌ وَسَاقَ الْحَدِيثَ

یحییٰ بن عبدالرحمٰن بن حاطب بیان کرتے ہیں کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہم مدینے آئے اور بنو حارث بن خزرج کے ہاں ہمارا قیام ہوا۔کہتی ہیں ‘ اﷲ کی قسم! میں کھجور کی دو لکڑیوں میں لگے ایک جھولے پر تھی کہ میری والدہ آئیں ‘ تو انہوں نے مجھے اس سے اتارا،اور میرے بال چھوٹے چھوٹے تھے۔اور پوری حدیث بیان کی۔