Sunan Abi Dawood Hadith 4950 (سنن أبي داود)
[4950] إسنادہ ضعیف
نسائی (3595)
ولبعض الحدیث شواہد صحیحۃ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللہِ،حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ سَعِيدٍ الطَّالْقَانِيُّ،أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُہَاجِرِ الْأَنْصَارِيُّ،قَالَ: حَدَّثَنِي عَقِيلُ ابْنُ شَبِيبٍ،عَنْ أَبِي وَہْبٍ الْجُشَمِيِّ-وَكَانَتْ لَہُ صُحْبَةٌ-،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: تَسَمَّوْا بِأَسْمَاءِ الْأَنْبِيَاءِ،وَأَحَبُّ الْأَسْمَاءِ إِلَی اللہِ: عَبْدُ اللہِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ،وَأَصْدَقُہَا: حَارِثٌ وَہَمَّامٌ،وَأَقْبَحُہَا: حَرْبٌ وَمُرَّةُ.
سیدنا ابو وہب جشمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے اور انہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’انبیاء کے نام رکھا کرو اور اﷲ کو سب ناموں میں زیادہ محبوب عبداللہ اور عبدالرحمٰن ہیں۔سب سے بڑھ کر واقعیت سے قریب یہ نام ہیں،حارث (کھیتی باڑی کرنے والا) اور ہمام (رنج و فکر میں پڑا ہوا) اور یہ نام سب سے برے ہیں ‘ حرب (لڑاکا) اور مرہ (کڑوا)۔‘‘