Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4961 (سنن أبي داود)

[4961]صحیح

صحیح بخاری (6206) صحیح مسلم (2143)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الْأَعْرَجِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ-يَبْلُغُ بِہِ النَّبِيَّ ﷺ-،قَالَ: أَخْنَعُ اسْمٍ عِنْدَ اللہِ تَبَارَكَ وَتَعَالَی يَوْمَ الْقِيَامَةِ: رَجُلٌ تَسَمَّی مَلِكَ الْأَمْلَاكِ. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاہُ شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ،عَنْ أَبِي الزِّنَادِ بِإِسْنَادِہِ قَالَ: أَخْنَی اسْمٍ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’قیامت کے روز سب سے برا نام اس شخص کا ہو گا جس نے اپنا نام ’’ملک الاملاک‘‘ (شہنشاہ،مہاراج) رکھا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: شعیب بن ابوحمزہ نے بواسطہ ابوزناد اس کی سند سے یہ روایت بیان کی تو اس میں ((أخنع اسم)) کی بجائے ((أخنی اسم)) (مبغوض ترین نام) کہا۔