Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4965 (سنن أبي داود)

[4965]صحیح

صحیح بخاری (6188) صحیح مسلم (2134)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: تَسَمَّوْا بِاسْمِي،وَلَا تَكْتَنُوا بِكُنْيَتِي. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَكَذَلِكَ رَوَاہُ أَبُو صَالِحٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَكَذَلِكَ رِوَايَةُ أَبِي سُفْيَانَ،عَنْ جَابِرٍ وَسَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ،عَنْ جَابِرٍ وَسُلَيْمَانَ الْيَشْكُرِيِّ،عَنْ جَابِرٍ وَابْنِ الْمُنْكَدِرِ،عَنْ جَابِرٍ نَحْوَہُمْ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’میرا نام رکھ سکتے ہو مگر میری کنیت پر اپنی کنیت نہ رکھو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابوصالح نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایسے ہی روایت کیا ہے۔نیز ابوسفیان،سالم بن ابوجعد،سلیمان یشکری اور ابن منکدر،سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ایسے ہی روایت کرتے ہیں اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔