Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4975 (سنن أبي داود)

[4975]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ أَيُّوبَ وَحَبِيبِ بْنِ الشَّہِيدِ وَہِشَامٍ،عَنْ مُحَمَّدٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ،قَالَ: لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: عَبْدِي وَأَمَتِي،وَلَا يَقُولَنَّ الْمَمْلُوكُ: رَبِّي وَرَبَّتِي،وَلْيَقُلِ الْمَالِكُ: فَتَايَ وَفَتَاتِي،وَلْيَقُلِ الْمَمْلُوكُ: سَيِّدِي وَسَيِّدَتِي, فَإِنَّكُمُ الْمَمْلُوكُونَ،وَالرَّبُّ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہرسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’تم میں سے کوئی شخص اپنے غلام اور لونڈی کو ((عبدی)) میرے بندے‘‘ یا ((أمتی)) ’’میری بندی‘‘ کے لفظ سے ہرگز نہ پکارے۔اور نہ کوئی غلام اپنے مالک کو ((ربی)) اور ((ربتی)) ’’میرے رب‘‘ کہے۔مالک کو چاہیئے کہ یوں پکارے ((فتای)) اے میرے جوان‘‘ ((فتاتی)) ’’اے میری لڑکی‘‘ اور مملوک کو چاہیئے کہ کہے ((سیدی،سیدتی)) ’’اے میرے سردار!‘‘ بلاشبہ تم سب مملوک ہو اور ’’رب‘‘ اللہ عزوجل ہی ہے۔‘‘