Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4978 (سنن أبي داود)

[4978]صحیح

صحیح بخاری (6180) صحیح مسلم (2251)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ،أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَہْلِ بْنِ حُنَيْفٍ،عَنْ أَبِيہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: خَبُثَتْ نَفْسِي،وَلْيَقُلْ: لَقِسَتْ نَفْسِي.

سیدنا ابوامامہ اپنے والد (سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’تم میں سے کوئی شخص ہرگز یوں نہ کہے ’’میرا نفس خبیث ہو گیا ہے۔‘‘ اگر کہنا بھی ہو تو یوں کہے ’’میری طبیعت پریشان ہے۔طبیعت خراب ہے۔‘‘