Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4983 (سنن أبي داود)

[4983]صحیح

صحیح مسلم (2623)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ ح،وحَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ سُہَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ،قَالَ: إِذَا سَمِعْتَ-وَقَالَ مُوسَی:-إِذَا قَالَ الرَّجُلُ: ہَلَكَ النَّاسُ, فَہُوَ أَہْلَكُہُمْ. قَالَ أَبُو دَاوُد: قَالَ مَالِكٌ: إِذَا قَالَ ذَلِكَ تَحَزُّنًا لِمَا يَرَی فِي النَّاسِ-يَعْنِي فِي أَمْرِ دِينِہِمْ-فَلَا أَرَی بِہِ بَأْسًا،وَإِذَا قَالَ ذَلِكَ عُجْبًا بِنَفْسِہِ وَتَصَاغُرًا لِلنَّاسِ, فَہُوَ الْمَكْرُوہُ الَّذِي نُہِيَ عَنْہُ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم سنو،اور بالفاظ موسیٰ (موسیٰ بن اسماعیل) جب کہے۔بندہ کہ لوگ تباہ ہو گئے۔تو کہنے والا ہی سب سے زیادہ تباہ حال ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام مالک رحمہ اللہ نے کہا: جب کوئی لوگوں کو دینی حالت میں کمی اور خرابی کی وجہ سے ایسے کہے تو میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔لیکن جب کوئی اپنے آپ کو بڑا اور لوگوں کو حقیر سمجھتے ہوئے ایسے کہے تو ناجائز ہے اور اسی کی ممانعت ہے۔