Sunan Abi Dawood Hadith 4984 (سنن أبي داود)
[4984]صحیح
صحیح مسلم (644)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ ابْنِ أَبِي لَبِيدٍ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: لَا تَغْلِبَنَّكُمُ الْأَعْرَابُ عَلَی اسْمِ صَلَاتِكُمْ،أَلَا وَإِنَّہَا الْعِشَاءُ،وَلَكِنَّہُمْ يَعْتِمُونَ بِالْإِبِلِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’ہرگز ایسا نہ ہو کہ یہ بدوی لوگ تمہاری نماز کے نام پر غالب آ جائیں۔خبردار! بلاشبہ اس کا نام ’’عشاء‘‘ ہے۔لیکن چونکہ وہ لوگ اونٹنیوں کا دودھ دوہنے میں اندھیرا کر دیتے ہیں (تو اسی مناسبت سے اسے عتمہ ‘ یعنی اندھیرے والی نماز کہہ دیتے ہیں)۔‘‘