Sunan Abi Dawood Hadith 4988 (سنن أبي داود)
[4988]صحیح
صحیح بخاری (2627) صحیح مسلم (2307)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ،أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ أَنَسٍ،قَالَ: كَانَ فَزَعٌ بِالْمَدِينَةِ،فَرَكِبَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَرَسًا لِأَبِي طَلْحَةَ،فَقَالَ: مَا رَأَيْنَا شَيْئًا-أَوْ-مَا رَأَيْنَا مِنْ فَزَعٍ, وَإِنْ وَجَدْنَاہُ لَبَحْرًا!.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ مدینے میں کوئی افواہ پھیل گئی (شاید کوئی دشمن حملہ آور ہونے والا ہے) تو نبی کریم ﷺ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے گھوڑے پر سوار ہوئے (اور ادھر ادھر دیکھ بھال کر آئے) اور فرمایا ’’ہم نے کچھ نہیں دیکھا ہے۔‘‘ یا فرمایا ’’ہم نے خوف کی کوئی بات نہیں دیکھی۔اور یہ گھوڑا تو گویا سمندر ہے۔‘‘