Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4989 (سنن أبي داود)

[4989]صحیح

صحیح بخاری (6094) صحیح مسلم (2607)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،أَخْبَرَنَا الْأَعْمَشُ ح،وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ دَاوُدَ،حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ،عَنْ أَبِي وَائِلٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِيَّاكُمْ وَالْكَذِبَ, فَإِنَّ الْكَذِبَ يَہْدِي إِلَی الْفُجُورِ،وَإِنَّ الْفُجُورَ يَہْدِي إِلَی النَّارِ،وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَكْذِبُ وَيَتَحَرَّی الْكَذِبَ حَتَّی يُكْتَبَ عِنْدَ اللہِ كَذَّابًا،وَعَلَيْكُمْ بِالصِّدْقِ, فَإِنَّ الصِّدْقَ يَہْدِي إِلَی الْبِرِّ،وَإِنَّ الْبِرَّ يَہْدِي إِلَی الْجَنَّةِ،وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَصْدُقُ وَيَتَحَرَّی الصِّدْقَ حَتَّی يُكْتَبَ عِنْدَ اللہِ صِدِّيقًا.

سیدنا عبداللہ (عبداللہ بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جھوٹ سے بچو۔بلاشبہ جھوٹ گناہ کی طرف لے جاتا ہے اور گناہ جہنم میں پہچانے والا ہے۔بلاشبہ جو انسان جھوٹ بولتا ہو اور جھوٹ ہی کے درپے رہتا ہے تو وہ بالآخر اﷲ کے ہاں کذاب (انتہائی جھوٹا) لکھ دیا جاتا ہے۔(ہمیشہ) سچ اپناؤ ‘ سچ (انسان کو) نیکی کی رہنمائی کرتا ہے اور نیکی جنت میں پہنچاتی ہے۔اور جو شخص سچ بولتا اور سچ کے درپے رہتا ہے تو وہ بالآخر اﷲ کے ہاں صدیق (انتہائی سچا) لکھ دیا جاتا ہے۔‘‘