Sunan Abi Dawood Hadith 4992 (سنن أبي داود)
[4992]صحیح
أخرجہ مسلم (5، باب: النھی عن الحدیث بکل ما سمع) من حدیث علی بن حفص بہ وتفرد بہ کما قال أبو داود وغیرہ، وجاء في بعض نسخ صحیح مسلم وھم من النساخ، رد بہ بعض العلماء علی أبي داود رحمہ اللّٰہ والرد مردود أصلًا، أنظر النسخ الھندیۃ من صحیح مسلم لتحقیق الصواب مشکوۃ المصابیح (156)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح،وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ،حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَفْصٍ،قَالَ:،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ ابْنُ حُسَيْنٍ فِي حَدِيثِہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: كَفَی بِالْمَرْءِ إِثْمًا أَنْ يُحَدِّثَ بِكُلِّ مَا سَمِعَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَلَمْ يَذْكُرْ حَفْصٌ أَبَا ہُرَيْرَةَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَلَمْ يُسْنِدْہُ إِلَّا ہَذَا الشَّيْخُ يَعْنِي عَلِيَّ بْنَ حَفْصٍ الْمَدَائِنِيَّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’کسی آدمی کے گناہ گار ہونے کے لیے یہی بات کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات بیان کرتا رہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حفص بن عمر کی روایت میں ابوہریرہ کا ذکر نہیں (روایت مرسل ہے)۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: اور اسے صرف علی بن حفص مدائنی نے مسند روایت کیا ہے۔