Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4994 (سنن أبي داود)

[4994]صحیح

صحیح بخاری (3281) صحیح مسلم (2175)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ،عَنْ صَفِيَّةَ،قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مُعْتَكِفًا،فَأَتَيْتُہُ أَزُورُہُ لَيْلًا،فَحَدَّثْتُہُ،وَقُمْتُ،فَانْقَلَبْتُ،فَقَامَ مَعِي لِيَقْلِبَنِي،وَكَانَ مَسْكَنُہَا فِي دَارِ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ،فَمَرَّ رَجُلَانِ مِنَ الْأَنْصَارِ،فَلَمَّا رَأَيَا النَّبِيَّ ﷺ أَسْرَعَا،فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: عَلَی رِسْلِكُمَا, إِنَّہَا صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ،قَالَا: سُبْحَانَ اللہِ! يَا رَسُولَ اللہِ!؟ قَالَ: إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنَ الْإِنْسَانِ مَجْرَی الدَّمِ, فَخَشِيتُ أَنْ يَقْذِفَ فِي قُلُوبِكُمَا شَيْئًا-أَوْ قَالَ: شَرًّا-.

ام المؤمنین سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ اعتکاف میں تھے اور میں رات کے وقت آپ ﷺ کی زیارت کے لیے حاضر ہوئی۔میں آپ ﷺ سے باتیں کرتی رہی،پھر اٹھ کر واپس جانے لگی تو آپ ﷺ بھی میرے ساتھ اٹھے تاکہ مجھے واپس پہنچا آئیں اور میری رہائش سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے احاطہ میں تھی۔تو انصاریوں کے دو آدمی گزرے۔انہوں نے جب رسول اللہ ﷺ کو دیکھا تو ذرا تیزی سے چلنے لگے۔تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’ٹھہر جاؤ! یہ (میرے ساتھ) صفیہ بنت حیی ہے۔ان دونوں نے کہا: سبحان اللہ (اللہ پاک ہے) اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ نے فرمایا ’’بالاشبہ شیطان انسان کے جسم میں ایسے گردش کرتا ہے جیسے خون۔مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ تمہارے دلوں میں کچھ ڈال نہ دے۔‘‘ یا فرمایا ’’کوئی بری بات نہ ڈال دے۔‘‘