Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4996 (سنن أبي داود)

[4996] إسنادہ ضعیف

عبدالکریم بن عبد اللہ بن شقیق مجہول (تقریب: 4152)

انوار الصحیفہ ص 173

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ النَّيْسَابُورِيُّ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ ابْنُ سِنَانٍ،حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ طَہْمَانَ،عَنْ بُدَيْلٍ،عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِيقٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي الْحَمْسَاءِ،قَالَ: بَايَعْتُ النَّبِيَّ ﷺ بِبَيْعٍ قَبْلَ أَنْ يُبْعَثَ،وَبَقِيَتْ لَہُ بَقِيَّةٌ،فَوَعَدْتُہُ أَنْ آتِيَہُ بِہَا فِي مَكَانِہِ فَنَسِيتُ،ثُمَّ ذَكَرْتُ بَعْدَ ثَلَاثٍ،فَجِئْتُ،فَإِذَا ہُوَ فِي مَكَانِہِ،فَقَالَ: يَا فَتًی! لَقَدْ شَقَقْتَ عَلَيَّ،أَنَا ہَاہُنَا مُنْذُ ثَلَاثٍ أَنْتَظِرُكَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی ہَذَا عِنْدَنَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِيقٍ. قَالَ أَبُو دَاوُد: ہَكَذَا بَلَغَنِي،عَنْ عَلِیِّ بْنِ عَبْدِ اللہِ. قَالَ أَبُو دَاوُد: بَلَغَنِي أَنَّ بِشْرَ بْنَ السَّرِيِّ رَوَاہُ،عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِيقٍ.

سیدنا عبداللہ بن ابو حمساء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے مبعوث ہونے سے پہلے کی بات ہے کہ میں نے آپ ﷺ سے ایک سودا کیا اور کچھ قیمت باقی رہ گئی،تو میں نے آپ ﷺ سے وعدہ کر لیا کہ میں یہیں آپ کے پاس لے آتا ہوں۔مگر مجھے اپنی یہ بات تین دن بعد یاد آئی،پھر میں آیا تو آپ ﷺ وہیں تھے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اے جوان! تو نے مجھے بہت اذیت پہنچائی ہے۔میں تین دن سے یہاں انتظار کر رہا ہوں۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ محمد بن یحییٰ نے کہا: (سند میں مذکور) عبدالکریم ‘ یہ ابن عبداللہ بن شقیق ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: بواسطہ علی بن عبداللہ مجھے یہ روایت اسی طرح پہنچی ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: بشر بن سری نے اسے ((عن عبد الکریم بن عبد اللہ بن شقیق)) کی سند سے روایت کیا ہے۔