Sunan Abi Dawood Hadith 4997 (سنن أبي داود)
[4997]صحیح
صحیح بخاری (5219) صحیح مسلم (2130)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ،حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ،عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ, أَنَّ امْرَأَةً قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللہِ! إِنَّ لِي جَارَةً-تَعْنِي: ضَرَّةً-،ہَلْ عَلَيَّ جُنَاحٌ إِنْ تَشَبَّعْتُ لَہَا بِمَا لَمْ يُعْطِ زَوْجِي؟! قَالَ: الْمُتَشَبِّعُ بِمَا لَمْ يُعْطَ, كَلَابِسِ ثَوْبَيْ زُورٍ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے کہا: اے اﷲ کے رسول! میری ایک سوکن ہے،اگر میں اس کے سامنے ایسے ظاہر کروں کہ یہ چیز مجھے میرے شوہر نے دی ہے،حالانکہ دی نہ ہو تو کیا مجھ پر گناہ ہو گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’جو کوئی ایسے ظاہر کرے کہ یہ چیز میری ہے،حالانکہ اسے نہ دی گئی ہو تو اس کی مثال اس شخص کی سی ہے جو مکر کے دو کپڑے پہنے ہو۔‘‘