Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4998 (سنن أبي داود)

[4998]إسنادہ صحیح

حمید عنعن لکنہ کان یدلس عن ثابت البناني عن أنس رضي اللہ عنہ وثابت البناني ثقۃ مشکوۃ المصابیح (4886)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ بَقِيَّةَ،أَخْبَرَنَا خَالِدٌ،عَنْ حُمَيْدٍ،عَنْ أَنَسٍ, أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ ﷺ،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! احْمِلْنِي! قَالَ النَّبِيُّ ﷺ: إِنَّا حَامِلُوكَ عَلَی وَلَدِ نَاقَةٍ،قَالَ: وَمَا أَصْنَعُ بِوَلَدِ النَّاقَةِ؟! فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: وَہَلْ تَلِدُ الْإِبِلَ إِلَّا النُّوقُ؟!.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے اﷲ کے رسول! مجھے کوئی سواری عنایت فرمائیں۔تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’ہم تجھے اونٹنی کا بچہ دے دیتے ہیں۔‘‘ وہ بولا: میں اونٹنی کے بچے کا کیا کروں گا؟ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’اونٹ کو بھی تو اونٹنی ہی جہنم دیتی ہے۔‘‘