Sunan Abi Dawood Hadith 5004 (سنن أبي داود)
[5004]حسن
أخرجہ أحمد (5/362) وللحدیث شواھد عند الطحاوي (تحفۃ الأخیار 7/104 ح4995) والطبراني (مجمع البحرین 435) وغیرھما مشکوۃ المصابیح (3545)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ،حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ يَسَارٍ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی،قَالَ:،حَدَّثَنَا أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ ﷺ, أَنَّہُمْ كَانُوا يَسِيرُونَ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ،فَنَامَ رَجُلٌ مِنْہُمْ،فَانْطَلَقَ بَعْضُہُمْ إِلَی حَبْلٍ مَعَہُ،فَأَخَذَہُ فَفَزِعَ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يُرَوِّعَ مُسْلِمًا.
جناب عبدالرحمٰن بن ابولیلیٰ روایت کرتے ہیں کہ محمد ﷺ کے صحابہ نے ہمیں بیان کیا کہ وہ لوگ نبی کریم ﷺ کے ساتھ سفر میں جا رہے تھے،تو ان میں سے ایک آدمی سو گیا اور دوسرا اس سے ایک رسی لینے لگا جو اس کے پاس تھی،تو وہ ڈر گیا،تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ دوسرے مسلمان کو ڈرائے۔‘‘