Sunan Abi Dawood Hadith 5019 (سنن أبي داود)
[5019]صحیح
صحیح بخاری (7017) صحیح مسلم (2263)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنْ مُحَمَّدٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: إِذَا اقْتَرَبَ الزَّمَانُ لَمْ تَكَدْ رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ أَنْ تَكْذِبَ،وَأَصْدَقُہُمْ رُؤْيَا أَصْدَقُہُمْ حَدِيثًا،وَالرُّؤْيَا ثَلَاثٌ: فَالرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ بُشْرَی مِنَ اللہِ،وَالرُّؤْيَا تَحْزِينٌ مِنَ الشَّيْطَانِ،وَرُؤْيَا مِمَّا يُحَدِّثُ بِہِ الْمَرْءُ نَفْسَہُ،فَإِذَا رَأَی أَحَدُكُمْ مَا يَكْرَہُ فَلْيَقُمْ فَلْيُصَلِّ وَلَا يُحَدِّثْ بِہَا النَّاسَ. قَالَ: وَأُحِبُّ الْقَيْدَ،وَأَكْرَہُ الْغُلَّ،وَالْقَيْدُ: ثَبَاتٌ فِي الدِّينِ. قَالَ أَبُو دَاوُد: إِذَا اقْتَرَبَ الزَّمَانُ, يَعْنِي: إِذَا اقْتَرَبَ اللَّيْلُ وَالنَّہَارُ, يَعْنِي يَسْتَوِيَانِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جب زمانہ قریب آ جائے گا،تو مسلمان کا خواب غالباً جھوٹا نہیں ہو گا،اور سب سے سچا خواب اسی کا ہو گا جو بات چیت میں سب سے زیادہ سچا ہو گا۔خواب تین طرح کے ہوتے ہیں: اچھا خواب اللہ عزوجل کی جانب سے بشارت ہوتی ہے،اور ایک خواب شیطان کی طرف سے غمگین کرنے والا ہوتا ہے،اور ایک خواب بندے کے اپنے اوہام و خیالات ہوتے ہیں۔تو جب کوئی خواب میں کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھے تو چاہیئے کہ اٹھ کھڑا ہو،نماز پڑھے اور لوگوں سے بیان نہ کرے‘‘ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں خواب میں پاؤں میں بیڑیاں دیکھنا پسند کرتا ہوں جبکہ گلے میں طوق دیکھنا برا جانتا ہوں۔پاؤں میں بیڑیاں دیکھنا دین میں ثابت قدمی کی علامت ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے فرمایا ’’زمانہ قریب آ جانے‘‘ کا مفہوم یہ ہے کہ جب دن اور رات برابر برابر ہو جائیں (موسم بہار ہو)۔