Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5020 (سنن أبي داود)

[5020]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (4622)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ،حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ،أَخْبَرَنَا يَعْلَی بْنُ عَطَاءٍ،عَنْ وَكِيعِ بْنِ عُدُسٍ،عَنْ عَمِّہِ أَبِي رَزِينٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: الرُّؤْيَا عَلَی رِجْلِ طَائِرٍ مَا لَمْ تُعَبَّرْ،فَإِذَا عُبِّرَتْ, وَقَعَتْ. قَالَ: وَأَحْسِبُہُ قَالَ: وَلَا تَقُصَّہَا إِلَّا عَلَی وَادٍّ،أَوْ ذِي رَأْيٍ.

سیدنا ابورزیں (لقیط بن صبرہ عقیلی) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’خواب (گویا) پرندے کے پاؤں پر ہے جب تک کہ اس کی تعبیر نہ بیان کر دی جائے۔چنانچہ جب تعبیر بیان کر دی جاتی ہے تو (وہ اسی طرح) ہو جاتی ہے۔‘‘ اور میرا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اسے اپنے کسی محبت کرنے والے (مخلص) یا صاحب علم کے علاوہ کسی سے ہرگز بیان نہ کرو۔“