Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5037 (سنن أبي داود)

[5037]صحیح

صحیح مسلم (2993)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ مُوسَی،أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ،عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ،عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ،عَنْ أَبِيہِ أَنَّ رَجُلًا عَطَسَ عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ،فَقَالَ لَہُ: يَرْحَمُكَ اللہُ،ثُمَّ عَطَسَ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: الرَّجُلُ مَزْكُومٌ.

جناب ایاس بن سلمہ بن اکوع سے روایت ہے وہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ کی مجلس میں چھینک ماری،تو آپ ﷺ نے اسے دعا دی اور فرمایا ((یرحمک اللہ)) ’’اﷲ تجھ پر رحم فرمائے۔‘‘ اس نے پھر چھینک ماری تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’اسے زکام ہے۔‘‘