Sunan Abi Dawood Hadith 5038 (سنن أبي داود)
[5038]إسنادہ صحیح
أخرجہ الترمذي (2739 وسندہ صحیح) سفیان الثوري صرح بالسماع عند الحاکم (4/268) مشکوۃ المصابیح (4740)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ حَكِيمِ بْنِ الدَّيْلَمِ،عَنْ أَبِي بُرْدَةَ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ: كَانَتِ الْيَہُودُ تَعَاطَسُ عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ, رَجَاءَ أَنْ يَقُولَ لَہَا: يَرْحَمُكُمُ اللہُ! فَكَانَ يَقُولُ: يَہْدِيكُمُ اللہُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ.
سیدنا ابوبردہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ یہودی لوگ نبی کریم ﷺ کی مجلس میں عمداً چھینکیں مارا کرتے تھے اور توقع کرتے تھے کہ آپ ﷺ انہیں دعا دیتے ہوئے ((یرحمکم اللہ)) ’’اﷲ تم پر رحم فرمائے‘‘ کہیں گے۔مگر آپ ﷺ انہیں یوں جواب دیتے ((یہدیکم اللہ ویصلح بالکم)) ’’اﷲ تمہیں ہدایت دے اور تمہارے احوال کی اصلاح فرمائے۔‘‘