Sunan Abi Dawood Hadith 5059 (سنن أبي داود)
[5059]حسن
انظر الحدیث السابق (4856)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَی،حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ عَنِ الْمَقْبُرِيِّ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَنِ اضْطَجَعَ مَضْجَعًا لَمْ يَذْكُرِ اللہَ تَعَالَی فِيہِ, إِلَّا كَانَ عَلَيْہِ تِرَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ،وَمَنْ قَعَدَ مَقْعَدًا لَمْ يَذْكُرِ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ فِيہِ, إِلَّا كَانَ عَلَيْہِ تِرَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص کہیں لیٹا ہو اور اس میں اللہ کا ذکر نہ کیا ہو تو قیامت کے دن اسے حسرت و افسوس ہو گا۔اور جو شخص کہیں بیٹھا ہو اور وہاں اللہ عزوجل کا ذکر نہ کیا ہو تو قیامت کے دن اسے حسرت و افسوس ہو گا۔‘‘