Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5058 (سنن أبي داود)

[5058]إسنادہ حسن

ولہ شاھد عند الحاکم (1/545، 546) مشکوۃ المصابیح (2410)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ،قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي،حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ حَدَّثَہُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يَقُولُ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَہُ: الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِي كَفَانِي،وَآوَانِي،وَأَطْعَمَنِي،وَسَقَانِي،وَالَّذِي مَنَّ عَلَيَّ فَأَفْضَلَ،وَالَّذِي أَعْطَانِي فَأَجْزَلَ،الْحَمْدُ لِلَّہِ عَلَی كُلِّ حَالٍ،اللہُمَّ رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَہُ،وَإِلَہَ كُلِّ شَيْءٍ،أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ابن بریدہ کو بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ جب اپنے بستر پر آتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے (( الحمد للہ الذی کفانی وآوانی وأطعمنی وسقانی والذی من علی فأفضل والذی أعطانی فأجزل الحمد للہ علی کل حال اللہم رب کل شیء وملیکہ وإلہ کل شیء أعوذ بک من النار)) ’’تمام تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے (ہر طرح سے) میری کفایت کی اور مجھے رہنے کی جگہ عنایت فرمائی،مجھے کھلایا،پلایا اور جس نے مجھ پر احسان کیا اور بہت زیادہ کیا،جس نے مجھے دیا اور بہت خوب دیا۔ہر حال میں اللہ ہی کی تعریف ہے۔اے اللہ! اے ہر چیز کے پروردگار اور اس کے مالک! اے ہر چیز کے معبود! میں آگ سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“