Sunan Abi Dawood Hadith 5061 (سنن أبي داود)
[5061]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (1214)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَی،حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ،حَدَّثَنَا سَعِيدٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي أَيُّوبَ،قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ الْوَلِيدِ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ إِذَا اسْتَيْقَظَ مِنَ اللَّيْلِ قَالَ: لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ،اللہُمَّ أَسْتَغْفِرُكَ لِذَنْبِي،وَأَسْأَلُكَ رَحْمَتَكَ،اللہُمَّ زِدْنِي عِلْمًا،وَلَا تُزِغْ قَلْبِي بَعْدَ إِذْ ہَدَيْتَنِي،وَہَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَہَّابُ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب رات کو جاگتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے ((لا إلہ إلا أنت سبحانک اللہم أستغفرک لذنبی وأسألک رحمتک اللہم زدنی علما ولا تزغ قلبی بعد إذ ہدیتنی وہب لی من لدنک رحمۃ إنک أنت الوہاب)) ’’تیرے سوا کوئی معبود نہیں،تو پاک ہے۔اے اللہ! میں تجھی سے اپنے گناہوں کی بخشش چاہتا ہوں،اور تیری رحمت کا سوالی ہوں۔اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما،اور ہدایت دے دینے کے بعد میرے دل کو گمراہ نہ کر دینا،(اے میرے رب!) مجھے اپنے پاس سے رحمت عنایت فرما،بیشک تو ہی عنایت کرنے والا ہے۔‘‘