Sunan Abi Dawood Hadith 5097 (سنن أبي داود)
[5097]إسنادہ صحیح
أخرجہ ابن ماجہ (3727 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (1516)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ وَسَلَمَةُ يَعْنِي ابْنَ شَبِيبٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِيِّ،قَالَ: حَدَّثَنِي ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ أَنَّ أَبَا ہُرَيْرَةَ،قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: الرِّيحُ مِنْ رَوْحِ اللہِ قَالَ سَلَمَةُ: ...فَرَوْحُ اللہِ تَأْتِي بِالرَّحْمَةِ،وَتَأْتِي بِالْعَذَابِ،فَإِذَا رَأَيْتُمُوہَا, فَلَا تَسُبُّوہَا وَسَلُوا اللہَ خَيْرَہَا،وَاسْتَعِيذُوا بِاللہِ مِنْ شَرِّہَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ ﷺ فرماتے تھے ’’ہوا اﷲ کی رحمت میں سے ہے۔‘‘ سلمہ (سلمہ بن شبیب) نے کہا: ’’اﷲ کی یہ روح کبھی رحمت لاتی ہے اور کبھی عذاب بھی لے آتی ہے۔جب تم اسے دیکھو تو اسے برا مت کہو۔بلکہ اﷲ سے اس کی خیر کا سوال کرو اور اس کے شر سے اﷲ کی پناہ مانگو۔‘‘