Sunan Abi Dawood Hadith 5096 (سنن أبي داود)
[5096] إسنادہ ضعیف
شریح عن أبي مالک مرسل
أي: منقطع
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْفٍ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ،قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ ابْنُ عَوْفٍ وَرَأَيْتُ فِي أَصْلِ إِسْمَاعِيلَ،قَالَ: حَدَّثَنِي ضَمْضَمٌ،عَنْ شُرَيْحٍ،عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِذَا وَلَجَ الرَّجُلُ بَيْتَہُ, فَلْيَقُلِ: اللہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ الْمَوْلَجِ،وَخَيْرَ الْمَخْرَجِ،بِسْمِ اللہِ وَلَجْنَا،وَبِسْمِ اللہِ خَرَجْنَا،وَعَلَی اللہِ رَبِّنَا تَوَكَّلْنَا،ثُمَّ لِيُسَلِّمْ عَلَی أَہْلِہِ.
سیدنا ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب آدمی اپنے گھر میں داخل ہونے لگے تو چاہیئے کہ یہ دعا پڑھے: ((اللہم إنی أسألک خیر المولج وخیر المخرج بسم اللہ ولجنا وبسم اللہ خرجنا وعلی اللہ ربنا توکلنا)) ’’اے اﷲ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ (ہمارا) آنا خیر کا ہو اور نکلنا (بھی) خیر کا ہو۔اﷲ کے نام سے ہم داخل ہوئے اور اﷲ ہی کے نام سے باہر نکلے اور اپنے رب اﷲ پر ہم نے توکل کیا۔‘‘ پھر اپنے گھر والوں کو سلام کہے۔‘‘