Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5099 (سنن أبي داود)

[5099]صحیح

أخرجہ النسائي (1524 وسندہ صحیح) وابن ماجہ (3889 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (1520)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا, أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا رَأَی نَاشِئًا فِي أُفُقِ السَّمَاءِ, تَرَكَ الْعَمَلَ،وَإِنْ كَانَ فِي صَلَاةٍ،ثُمَّ يَقُولُ: اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّہَا،فَإِنْ مُطِرَ, قَالَ: اللہُمَّ صَيِّبًا ہَنِيئًا.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب آسمان کے کنارے پر کوئی بادل کا ٹکڑا دیکھتے تو کام کاج چھوڑ دیتے اگرچہ نماز ہی میں ہوتے اور پھر یہ دعا کرتے: ((اللہم إنی أعوذ بک من شرہا)) ’’اے اﷲ! میں اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ اور اگر بارش ہونے لگتی تو کہتے: حدیث ((اللہم صیبا ہنیئا)) /حدیث ’’اے اﷲ! اسے خوب برسنے والی نفع آور اور مبارک بنا۔‘‘