Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5100 (سنن أبي داود)

[5100]صحیح

صحیح مسلم (898)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُسَدَّدٌ الْمَعْنَی،قَالَا: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ،عَنْ ثَابِتٍ،عَنْ أَنَسٍ،قَالَ: أَصَابَنَا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ مَطَرٌ،فَخَرَجَ رَسُولُ اللہِ ﷺ،فَحَسَرَ ثَوْبَہُ عَنْہُ حَتَّی أَصَابَہُ،فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللہِ! لِمَ صَنَعْتَ ہَذَا؟ قَالَ: لِأَنَّہُ حَدِيثُ عَہْدٍ بِرَبِّہِ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے کہ بارش ہونے لگی۔تو رسول اللہ ﷺ نکلے اور اپنے جسم سے کپڑا ہٹا لیا حتیٰ کہ وہ آپ ﷺ کے جسم پر پڑنے لگی۔ہم نے عرض کیا: اے اﷲ کے رسول! آپ نے ایسے کیوں کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’کیونکہ یہ ابھی ابھی اپنے رب کے پاس سے آئی ہے۔‘‘