Sunan Abi Dawood Hadith 5104 (سنن أبي داود)
[5104] إسنادہ ضعیف
سعید بن زیاد الأنصاري المدني مجہول (تقریب: 2309)
وشرحبیل ضعیف
وللحدیث شواھد ضعیفۃ والحدیث السابق (الأصل: 5103) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،حَدَّثَنَا اللَّيْثُ،عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي ہِلَالٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ زِيَادٍ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ح،وحَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ مَرْوَانَ الدِّمَشْقِيُّ،حَدَّثَنَا أَبِي،حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ،حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْہَادِ،عَنْ عَلِيِّ بْنِ عُمَرَ بْنِ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ-وَغَيْرِہِ-،قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: أَقِلُّوا الْخُرُوجَ بَعْدَ ہَدْأَةِ الرِّجْلِ, فَإِنَّ لِلَّہِ تَعَالَی دَوَابَّ يَبُثُّہُنَّ فِي الْأَرْضِ. قَالَ ابْنُ مَرْوَانَ فِي تِلْكَ السَّاعَةِ،وَقَالَ: فَإِنَّ لِلَّہِ خَلْقًا،ثُمَّ ذَكَرَ: نُبَاحَ الْكَلْبِ،وَالْحَمِيرَ... نَحْوَہُ. وَزَادَ فِي حَدِيثِہِ قَالَ ابْنُ الْہَادِ وَحَدَّثَنِي شُرَحْبِيلُ الْحَاجِبُ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ مِثْلَہُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما اور جناب علی بن عمر بن حسین بن علی رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب قدموں کی آوازیں آنا بند ہو جائیں تو بہت کم باہر نکلا کرو۔بلاشبہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں کچھ جانور ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ پھیلا دیتا ہے۔‘‘ ابراہیم بن مروان نے کہا: ’’اس وقت میں مت نکلا کرو‘‘ اور ((فإن للہ تعالی دواب)) (کی بجائے) یہ الفاظ کہے ((فإن للہ خلقا)) پھر کتوں کے بھونکنے اور گدھوں کی آوازوں کا ذکر کیا جیسے مذکورہ بالا روایت میں ہوا ہے۔یزید بن عبداللہ بن ہاد نے کہا کہ مجھے شرجیل حاجب نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے،انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس حدیث کے مثل روایت کیا۔