Sunan Abi Dawood Hadith 5106 (سنن أبي داود)
[5106]إسنادہ صحیح
صحیح بخاری (6355) صحیح مسلم (286)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ح،وحَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَی،حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا،قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُؤْتَی بِالصِّبْيَانِ فَيَدْعُو لَہُمْ بِالْبَرَكَةِ. زَادَ يُوسُفُ وَيُحَنِّكُہُمْ. وَلَمْ يَذْكُرْ بِالْبَرَكَةِ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس چھوٹے بچوں کو لایا جاتا تھا تو آپ ﷺ ان کے لیے برکت کی دعا فرمایا کرتے تھے۔یوسف بن موسیٰ نے مزید کہا کہ،آپ ﷺ انہیں گھٹی بھی دیا کرتے تھے،اور برکت کا ذکر نہیں کیا۔