Sunan Abi Dawood Hadith 5109 (سنن أبي داود)
[5109] ضعیف
انظر الحدیث السابق (1672)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَسَہْلُ بْنُ بَكَّارٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ح،وحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا جَرِيرٌ الْمَعْنَی عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَنِ اسْتَعَاذَكُمْ بِاللہِ فَأَعِيذُوہُ،وَمَنْ سَأَلَكُمْ بِاللہِ فَأَعْطُوہُ. وَقَالَ سَہْلٌ وَعُثْمَانُ: وَمَنْ دَعَاكُمْ فَأَجِيبُوہُ،ثُمَّ اتَّفَقُوا وَمَنْ آتَی إِلَيْكُمْ مَعْرُوفًا فَكَافِئُوہُ. قَالَ مُسَدَّدٌ وَعُثْمَانُ: فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا, فَادْعُوا اللہَ لَہُ حَتَّی تَعْلَمُوا أَنْ قَدْ كَافَأْتُمُوہُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو تم سے اللہ کے واسطے سے امان مانگے،اسے امان دو۔اور جو تم سے اللہ کے واسطے سے سوال کرے،اس کو دو۔‘‘ سہل اور عثمان نے کہا: ’’اور جو تمہاری دعوت کرے،اسے قبول کرو۔‘‘ اور پھر یہ سب راوی متفق ہیں: ’’اور جو تمہارے ساتھ نیکی کرے،اس کو اس کا بدلہ دو۔‘‘ مسدد اور عثمان نے کہا: ’’اگر بدلہ نہ پاؤ تو اس کے لیے اللہ سے دعا کرو حتیٰ کہ تمہیں یقین ہو جائے کہ تم نے اس کا بدلہ دے دیا ہے۔‘‘