Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5132 (سنن أبي داود)

[5132]صحیح

رواہ البخاري (1432) ومسلم (2627)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ وَأَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ،قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ،عَنْ وَہْبِ ابْنِ مُنَبِّہٍ،عَنْ أَخِيہِ،عَنْ مُعَاوِيَةَ: اشْفَعُوا تُؤْجَرُوا, فَإِنِّي لَأُرِيدُ الْأَمْرَ فَأُؤَخِّرُہُ, كَيْمَا تَشْفَعُوا فَتُؤْجَرُوا, فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: اشْفَعُوا تُؤْجَرُوا.

سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے (انہوں نے اپنے احباب سے کہا) کہ سفارش کر دیا کرو،اجر پاؤ گے۔انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ’’سفارش کیا کرو تمہیں اجر ملے گا۔‘‘ بلاشبہ (بعض اوقات) میں ایک کام کر دینا چاہتا ہوں مگر اسے (کسی قدر) ٹالتا رہتا ہوں تاکہ تم سفارش کرو اور ثواب پاؤ۔یقیناً رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ’’سفارش کیا کرو اجر پاؤ گے۔‘‘