Sunan Abi Dawood Hadith 5155 (سنن أبي داود)
[5155]صحیح
صحیح بخاری (6020)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْہَدٍ وَسَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ أَنَّ الْحَارِثَ بْنَ عُبَيْدٍ حَدَّثَہُمْ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ طَلْحَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ لِي جَارَيْنِ بِأَيِّہِمَا أَبْدَأُ قَالَ بِأَدْنَاہُمَا بَابًا قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ شُعْبَةُ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ طَلْحَةُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،وہ کہتی ہیں میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے دو ہمسائے ہیں۔میں (احسان کرنے میں) کس سے ابتداء کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’جس کا دروازہ زیادہ قریب ہو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے فرمایا کہ شعبہ نے اس حدیث کی سند میں طلحہ کے تعارف میں کہا: وہ ایک قریشی آدمی تھا۔