Sunan Abi Dawood Hadith 5159 (سنن أبي داود)
[5159]صحیح
صحیح مسلم (1659)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ كُنْتُ أَضْرِبُ غُلَامًا لِي فَسَمِعْتُ مِنْ خَلْفِي صَوْتًا اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی مَرَّتَيْنِ لَلَّہُ أَقْدَرُ عَلَيْكَ مِنْكَ عَلَيْہِ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا ہُوَ النَّبِيُّ ﷺ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ ہُوَ حُرٌّ لِوَجْہِ اللہِ تَعَالَی قَالَ أَمَا إِنَّكَ لَوْ لَمْ تَفْعَلْ لَلَفَعَتْكَ النَّارُ أَوْ لَمَسَّتْكَ النَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ عَنْ الْأَعْمَشِ بِإِسْنَادِہِ وَمَعْنَاہُ نَحْوَہُ قَالَ كُنْتُ أَضْرِبُ غُلَامًا لِي أَسْوَدَ بِالسَّوْطِ وَلَمْ يَذْكُرْ أَمْرَ الْعَتْقِ
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (ایک بار) میں اپنے غلام کو مار رہا تھا۔تو میں نے اپنے پیچھے سے آواز سنی ’’ابومسعود! خیال کرو۔“ ابن مثنی کے الفاظ ہیں: میں نے یہ آواز دو بار سنی۔’’اللہ کو تم پر اس سے زیادہ قدرت ہے جتنی کہ تم اس پر رکھتے ہو۔‘‘ میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ رسول اللہ ﷺ تھے۔تو میں نے (فوراً) کہا: اے اللہ کے رسول! یہ اللہ کے لیے آزاد ہوا۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اگر تم یہ نہ کرتے تو آگ تمہیں اپنی لپیٹ میں لے لیتی۔‘‘ الفاظ ((للفعتک النار)) تھے یا ((لمستک النار))۔