Sunan Abi Dawood Hadith 5176 (سنن أبي داود)
[5176]إسنادہ حسن
أخرجہ الترمذي (2710 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (4671)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
َدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ،حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ح،وحَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبٍ،حَدَّثَنَا رَوْحٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ،أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّ عَمْرَو بْنَ عَبْدِ اللہِ بْنِ صَفْوَانَ أَخْبَرَہُ،عَنْ كَلَدَةَ بْنِ حَنْبَلٍ, أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ أُمَيَّةَ بَعَثَہُ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ بِلَبَنٍ،وَجَدَايَةٍ،وَضَغَابِيسَ،وَالنَّبِيُّ ﷺ بِأَعْلَی مَكَّةَ،فَدَخَلْتُ،وَلَمْ أُسَلِّمْ،فَقَالَ: ارْجِعْ،فَقُلِ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ. وَذَلِكَ بَعْدَمَا أَسْلَمَ صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ. قَالَ عَمْرٌو: وَأَخْبَرَنِي ابْنُ صَفْوَانَ بِہَذَا أَجْمَعَ،عَنْ كَلَدَةَ بْنِ حَنْبَلٍ وَلَمْ يَقُلْ سَمِعْتُہُ مِنْہُ. قَالَ أَبُو دَاوُد: قَالَ يَحْيَی بْنُ حَبِيبٍ أُمَيَّةُ بْنُ صَفْوَانَ, وَلَمْ يَقُلْ سَمِعْتُہُ مِنْ كَلَدَةَ بْنِ حَنْبَلٍ, و قَالَ يَحْيَی: أَيْضًا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ صَفْوَانَ أَخْبَرَہُ, أَنَّ كَلَدَةَ بْنَ الْحَنْبَلِ أَخْبَرَہُ.
سیدنا کلدہ بن حنبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ نے اس کو دودھ،ہرن کا بچہ اور ککڑیاں دے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بھیجا،جبکہ نبی کریم ﷺ مکہ کی بالائی جانب میں ٹھہرے ہوئے تھے۔کلدہ کہتے ہیں کہ میں آپ ﷺ کی مجلس میں جا داخل ہوا اور سلام نہ کہا۔تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’پیچھے ہٹو اور کہو السلام علیکم‘‘ یہ واقعہ صفوان بن امیہ کے مسلمان ہو جانے کے بعد کا ہے۔عمرو (عمرو بن ابوسفیان) نے کہا: مجھے یہ سب (امیہ) ابن صفوان نے کلدہ بن حنبل کے واسطے سے بیان کیا اور اس میں سماع کا ذکر نہیں کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا کہ یحییٰ بن حبیب نے (ابن امیہ کی صراحت کی اور) امیہ بن صفوان کہا۔اور کلدہ بن حنبل سے سماع کی صراحت نہیں کی۔اور یحییٰ بن حبیب نے یہ بھی کہا کہ عمرو بن عبداللہ بن صفوان نے بصیغہ اخبار روایت کیا۔