Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5177 (سنن أبي داود)

[5177]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ،عَنْ مَنْصُورٍ،عَنْ رِبْعِيٍّ،قَالَ: حَدَّثَنَا رَجُلٌ مَنْ بَنِي عَامِرٍ, أَنَّہُ اسْتَأْذَنَ عَلَی النَّبِيِّ ﷺ وَہُوَ فِي بَيْتٍ،فَقَالَ: أَلِجُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ لِخَادِمِہِ: اخْرُجْ إِلَی ہَذَا فَعَلِّمْہُ الِاسْتِئْذَانَ, فَقُلْ لَہُ: قُلِ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ, أَأَدْخُلُ؟. فَسَمِعَہُ الرَّجُلُ،فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَأَدْخُلُ؟ فَأَذِنَ لَہُ النَّبِيُّ ﷺ،فَدَخَلَ.

جناب ربعی سے روایت ہے کہ بنو عامر کے ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے اجازت چاہی جبکہ آپ ﷺ گھر کے اندر تھے۔اور اس نے کہا: ’’کیا میں اندر آ سکتا ہوں؟‘‘ تو نبی کریم ﷺ نے اپنے خادم سے فرمایا ’’اس کی طرف جاؤ اور اسے اجازت طلب کرنے کا ادب سکھاؤ اسے کہو کہ (اس طرح) کہے: ’’السلام علیکم‘‘ کیا میں اندر آ سکتا ہوں؟ اس آدمی نے یہ بات سن لی تو بولا: ’’السلام علیکم‘‘ کیا میں اندر آ سکتا ہوں؟ تو نبی کریم ﷺ نے اسے اجازت دے دی اور وہ اندر آ گیا۔