Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5183 (سنن أبي داود)

[5183]صحیح

انظر الحدیثین السابقین (5181، 5182) والآتي (5184)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْقَاہِرِ بْنُ شُعَيْبٍ،حَدَّثَنَا ہِشَامٌ،عَنْ حُمَيْدِ بْنِ ہِلَالٍ،عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ابْنِ أَبِي مُوسَی،عَنْ أَبِيہِ... بِہَذِہِ الْقِصَّةِ،قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ لِأَبِي مُوسَی: إِنِّي لَمْ أَتَّہِمْكَ،وَلَكِنَّ الْحَدِيثَ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ شَدِيدٌ!

جناب ابوبردہ نے اپنے والد سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مذکورہ قصہ روایت کیا۔اس میں ہے کہ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے کہا: بلاشبہ میں تم پر کسی طرح کی تہمت نہیں لگا رہا (کہ تم جھوٹ کہہ رہے ہو) لیکن رسول اللہ ﷺ سے حدیث نقل کرنے کا معاملہ بڑا سخت (اور اہم) ہے۔