Sunan Abi Dawood Hadith 5182 (سنن أبي داود)
[5182]صحیح
صحیح بخاری (2062) صحیح مسلم (2153)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبٍ،حَدَّثَنَا رَوْحٌ،حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ, قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ،عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ, أَنَّ أَبَا مُوسَی اسْتَأْذَنَ عَلَی عُمَرَ... بِہَذِہِ الْقِصَّةِ،قَالَ فِيہِ،فَانْطَلَقَ بِأَبِي سَعِيدٍ،فَشَہِدَ لَہُ،فَقَالَ: أَخَفِيَ عَلَيَّ ہَذَا مِنْ أَمْرِ رَسُولِ اللہِ ﷺ؟ أَلْہَانِي السَّفْقُ بِالْأَسْوَاقِ،وَلَكِنْ سَلِّمْ مَا شِئْتَ وَلَا تَسْتَأْذِنْ.
جناب عبید بن عمیر سے روایت ہے کہ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اجازت طلب کی۔اور مذکورہ قصہ بیان کیا۔اور اس میں ہے کہ وہ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کو ساتھ لے کر گئے تو انہوں نے ان کے حق میں گواہی دی۔تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا رسول اللہ ﷺ کا یہ فرمان مجھ سے مخفی رہا ہے؟ مجھے بازار کے تجارتی مشاغل نے مشغول رکھا۔اور تم جب چاہو سلام کہہ کے آ جایا کرو اور اجازت نہ مانگا کرو۔