Sunan Abi Dawood Hadith 5187 (سنن أبي داود)
[5187]صحیح
صحیح بخاری (6250) صحیح مسلم (2155)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّہُ ذَہَبَ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فِي دَيْنِ أَبِيہِ فَدَقَقْتُ الْبَابَ فَقَالَ مَنْ ہَذَا قُلْتُ أَنَا قَالَ أَنَا أَنَا كَأَنَّہُ كَرِہَہُ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ کہتے ہیں کہ میں اپنے والد کے قرضے کے سلسلے میں نبی کریم ﷺ کے ہاں حاضر ہوا تو میں نے دروازے پر دستک دی۔آپ ﷺ نے پوچھا ’’کون ہے؟‘‘ میں نے جواب میں کہا: میں ہوں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’میں ہوں،میں ہوں۔‘‘ گویا آپ ﷺ نے اس انداز کو ناپسند فرمایا۔