Sunan Abi Dawood Hadith 5188 (سنن أبي داود)
[5188]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ يَعْنِي الْمَقَابِرِيَّ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ نَافِعِ بْنِ عَبْدِ الْحَارِثِ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ حَتَّی دَخَلْتُ حَائِطًا فَقَالَ لِي أَمْسِكْ الْبَابَ فَضُرِبَ الْبَابُ فَقُلْتُ مَنْ ہَذَا وَسَاقَ الْحَدِيثَ قَالَ أَبُو دَاوُد يَعْنِي حَدِيثَ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ قَالَ فِيہِ فَدَقَّ الْبَابَ
سیدنا نافع بن عبدا لحارث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلا حتیٰ کہ ایک باغ میں داخل ہوا۔تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا ’’دروازے کو (اندر سے) روکے رکھو (اسے کھولنا نہیں)۔‘‘ پھر دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔(باہر سے کسی نے دستک دی) تو میں نے پوچھا: کون ہے؟ اور حدیث بیان کی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس سے مراد سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ والی حدیث ہے۔راوی نے اس میں کہا: تو انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا۔