Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 5205 (سنن أبي داود)

[5205]صحیح

صحیح مسلم (2167)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُہَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ أَبِي إِلَی الشَّامِ فَجَعَلُوا يَمُرُّونَ بِصَوَامِعَ فِيہَا نَصَارَی فَيُسَلِّمُونَ عَلَيْہِمْ فَقَالَ أَبِي لَا تَبْدَءُوہُمْ بِالسَّلَامِ فَإِنَّ أَبَا ہُرَيْرَةَ حَدَّثَنَا عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ لَا تَبْدَءُوہُمْ بِالسَّلَامِ وَإِذَا لَقِيتُمُوہُمْ فِي الطَّرِيقِ فَاضْطَرُّوہُمْ إِلَی أَضْيَقِ الطَّرِيقِ

جناب سہیل بن ابوصالح نے کہا میں اپنے والد کے ساتھ شام کی طرف گیا تو لوگ عیسائیوں کے عبادت خانوں پر سے گزرے،تو انہیں سلام کہتے تھے۔میرے والد نے کہا: انہیں سلام کہنے میں ابتداء نہ کرو،اس لیے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں رسول اللہ ﷺ کا یہ فرمان بیان کیا ہے: ’’ان لوگوں (کافروں) کو سلام کہنے میں ابتداء نہ کرو اور جب تم انہیں راستے میں ملو تو انہیں تنگ راستے کی طرف مجبور کر دو۔“