Sunan Abi Dawood Hadith 5206 (سنن أبي داود)
[5206]إسنادہ صحیح
صحیح بخاری (6257) صحیح مسلم (2164)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ الْيَہُودَ إِذَا سَلَّمَ عَلَيْكُمْ أَحَدُہُمْ فَإِنَّمَا يَقُولُ السَّامُ عَلَيْكُمْ فَقُولُوا وَعَلَيْكُمْ قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَذَلِكَ رَوَاہُ مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِينَارٍ وَرَوَاہُ الثَّوْرِيُّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِينَارٍ قَالَ فِيہِ وَعَلَيْكُمْ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’یہودی جب تمہیں سلام کہتے ہیں تو (لفظ) ((السام علیکم)) بولتے ہیں (تم پر موت آئے) تو تم انہیں جواب میں ((وعلیکم)) کہا کرو۔(جو تم نے کہا ہے وہ تمہی پر ہو)۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو امام مالک اور ثوری نے عبداللہ بن دینار سے اسی طرح بیان کیا ہے۔اس میں کہا: ((وعلیکم))۔