Sunan Abi Dawood Hadith 5207 (سنن أبي داود)
[5207]صحیح
صحیح بخاری (6258، 6024) صحیح مسلم (2163، 2165)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَصْحَابَ النَّبِيِّ ﷺ قَالُوا لِلنَّبِيِّ إِنَّ أَہْلَ الْكِتَابِ يُسَلِّمُونَ عَلَيْنَا فَكَيْفَ نَرُدُّ عَلَيْہِمْ قَالَ قُولُوا وَعَلَيْكُمْ قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَذَلِكَ رِوَايَةُ عَائِشَةَ وَأَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُہَنِيِّ وَأَبِي بَصْرَةَ يَعْنِي الْغِفَارِيَّ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا کہ اہل کتاب (یہودی اور عیسائی) ہمیں سلام کہتے ہیں تو ہم انہیں کس طرح جواب دیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’تم انہیں ((وعلیکم)) کہا کرو۔‘‘ (((السلام)) کا لفظ نہ بولا کرو)۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا کہ سیدہ عائشہ،ابوعبدالرحمٰن جہنی اور ابوبصرہ غفاری کی روایت بھی اسی طرح ہے۔