Sunan Abi Dawood Hadith 5237 (سنن أبي داود)

[5237]إسنادہ حسن

أبو طلحۃ الأسدي صدوق کما فی الکاشف للذہبي

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ قَالَ أَخْبَرَنِي إِبْرَاہِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ الْقُرَشِيُّ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ الْأَسَدِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ خَرَجَ فَرَأَی قُبَّةً مُشْرِفَةً فَقَالَ مَا ہَذِہِ قَالَ لَہُ أَصْحَابُہُ ہَذِہِ لِفُلَانٍ رَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ قَالَ فَسَكَتَ وَحَمَلَہَا فِي نَفْسِہِ حَتَّی إِذَا جَاءَ صَاحِبُہَا رَسُولَ اللہِ ﷺ يُسَلِّمُ عَلَيْہِ فِي النَّاسِ أَعْرَضَ عَنْہُ صَنَعَ ذَلِكَ مِرَارًا حَتَّی عَرَفَ الرَّجُلُ الْغَضَبَ فِيہِ وَالْإِعْرَاضَ عَنْہُ فَشَكَا ذَلِكَ إِلَی أَصْحَابِہِ فَقَالَ وَاللہِ إِنِّي لَأُنْكِرُ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالُوا خَرَجَ فَرَأَی قُبَّتَكَ قَالَ فَرَجَعَ الرَّجُلُ إِلَی قُبَّتِہِ فَہَدَمَہَا حَتَّی سَوَّاہَا بِالْأَرْضِ فَخَرَجَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ذَاتَ يَوْمٍ فَلَمْ يَرَہَا قَالَ مَا فَعَلَتْ الْقُبَّةُ قَالُوا شَكَا إِلَيْنَا صَاحِبُہَا إِعْرَاضَكَ عَنْہُ فَأَخْبَرْنَاہُ فَہَدَمَہَا فَقَالَ أَمَا إِنَّ كُلَّ بِنَاءٍ وَبَالٌ عَلَی صَاحِبِہِ إِلَّا مَا لَا إِلَّا مَا لَا يَعْنِي مَا لَا بُدَّ مِنْہُ

حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ باہر نکلے تو ایک اونچا قبہ(نما مکان) دیکھا۔آپ نے پوچھا:یہ کیا ہے؟‘‘ صحابہ نے عرض کیا کہ یہ فلاں انصاری کا ہے۔کہتے ہیں کہ آپ خاموش ہو رہے اور بات اپنے دل میں رکھی جب اس کا مالک دوسرے لوگوں کے ساتھ آپ کے پاس سلام کرنے کے لیے آیا ‘تو آپ نے اس پر توجہ نہ دی۔اور بار بار ایسے ہوا حتیٰ کے وہ سمجھ گیا کہ آپ ناراض ہیں اور توجہ نہیں فرماتے ہیں۔تو اس نے اس کیفیت کی اپنے ساتھیوں سے شکایت کی اور کہا قسم اللہ کی میں رسول اللہﷺ کو بدلا بدلا پاتا ہوں۔اس کے ساتھیوں نے بتایا کہ آپ باہر گئے تھے اور تمہارا رقبہ دیکھا تھا۔چنانچہ وہ آدمی اپنے اس قبہ نما مکان پر گیا اور اسے گرا دیا‘حتیٰ کہ اسے زمین کے برابر کر دیا۔چنانچہ رسول اللہﷺ ایک دن باہر گئے تو مکان نظر نہ آیا تو پوچھا:’’قبے کا کیا ہوا.؟صحابہ نے بتایا کہ اس کے مالک نے آپ کی بے توجہی کی ہم سے شکایت کی تھی تو ہم نے اسے وجہ بتائی تو اس نے اسے گرا دیا ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا:’’ہر تعمیر اپنے مالک کے لیے وبال کا باعث ہے مگر وہ جو...مگر وہ جس کے بغیر چارا نہ ہو۔‘‘