Sunan Abi Dawood Hadith 5236 (سنن أبي داود)
[5236]صحیح
انظر الحدیث السابق (5235)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَہَنَّادٌ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ بِإِسْنَادِہِ بِہَذَا قَالَ مَرَّ عَلَيَّ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَنَحْنُ نُعَالِجُ خُصًّا لَنَا وَہَی فَقَالَ مَا ہَذَا فَقُلْنَا خُصٌّ لَنَا وَہَی فَنَحْنُ نُصْلِحُہُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا أَرَی الْأَمْرَ إِلَّا أَعْجَلَ مِنْ ذَلِكَ
جناب اعمش نے اپنی سند سے مذکورہ بالا روایت بیان کی‘کہا کہ رسول اللہ ﷺ میرے پاس سے گزرے اور ہم اپنی جھگی(یا کوٹھری) جو بوسیدہ ہو گئی تھی‘ اس کی مرمت کر رہے تھے۔آپ نے پوچھا:’’کیا ہو رہا ہے؟‘‘ ہم نے عرض کیا کہ ہماری یہ جھگی بوسیدہ ہو گئی ہے‘ تو اس کی مرمت کر رہے ہیں‘تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں تو معاملے کو اس سے بھی جلد سمجھتا ہوں۔‘‘