Sunan Abi Dawood Hadith 5242 (سنن أبي داود)

[5242]إسنادہ حسن

صححہ ابن خزیمۃ (1226 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (1315)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ بُرَيْدَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي بُرَيْدَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ فِي الْإِنْسَانِ ثَلَاثُ مِائَةٍ وَسِتُّونَ مَفْصِلًا فَعَلَيْہِ أَنْ يَتَصَدَّقَ عَنْ كُلِّ مَفْصِلٍ مِنْہُ بِصَدَقَةٍ قَالُوا وَمَنْ يُطِيقُ ذَلِكَ يَا نَبِيَّ اللہِ قَالَ النُّخَاعَةُ فِي الْمَسْجِدِ تَدْفِنُہَا وَالشَّيْءُ تُنَحِّيہِ عَنْ الطَّرِيقِ فَإِنْ لَمْ تَجِدْ فَرَكْعَتَا الضُّحَی تُجْزِئُكَ

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ ﷺ فرماتے تھے ’’انسان کے اندر تین سو ساٹھ جوڑ ہیں۔تو اس پر واجب ہے کہ اپنے ہر ہر جوڑ کے بدلے صدقہ دیا کرے۔‘‘ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے نبی! کون اس کی ہمت رکھتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’مسجد میں پڑی رینٹ (حلق کی آلائش) کو دفن کر دینا ‘ راستے میں پڑی (تکلیف دہ) چیز ہٹا دینا اور اگر یہ نہ ہو سکے تو چاشت کی دو رکعتیں ہی تمہیں اس (تمام صدقے) سے کافی ہو جائیں گی۔‘‘