Sunan Abi Dawood Hadith 5245 (سنن أبي داود)

[5245]صحیح

صحیح بخاری (2472) صحیح مسلم (1914 بعد ح2617)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ حَمَّادٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ أَنَّہُ قَالَ نَزَعَ رَجُلٌ لَمْ يَعْمَلْ خَيْرًا قَطُّ غُصْنَ شَوْكٍ عَنْ الطَّرِيقِ إِمَّا كَانَ فِي شَجَرَةٍ فَقَطَعَہُ وَأَلْقَاہُ وَإِمَّا كَانَ مَوْضُوعًا فَأَمَاطَہُ فَشَكَرَ اللہُ لَہُ بِہَا فَأَدْخَلَہُ الْجَنَّةَ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ایک آدمی جس نے کبھی کوئی نیکی کا کام نہیں کیا تھا،اس نے راستے سے کانٹوں کی ایک ٹہنی دور کر دی۔یہ (ٹہنی) یا تو درخت پر تھی کہ اس نے کاٹ پھینکی یا راستے میں پڑی تھی اور اس نے ایک طرف ہٹا دی تو اللہ تعالیٰ نے اس کا یہ عمل قبول کر لیا اور اس کی وجہ سے اسے جنت میں داخل فرما دیا۔‘‘