Sunan Abi Dawood Hadith 5260 (سنن أبي داود)
[5260] إسنادہ ضعیف
ترمذی (1485)
محمد بن أبي لیلی: ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ ہَاشِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَی عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ أَبِيہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ سُئِلَ عَنْ حَيَّاتِ الْبُيُوتِ فَقَالَ إِذَا رَأَيْتُمْ مِنْہُنَّ شَيْئًا فِي مَسَاكِنِكُمْ فَقُولُوا أَنْشُدُكُنَّ الْعَہْدَ الَّذِي أَخَذَ عَلَيْكُنَّ نُوحٌ أَنْشُدُكُنَّ الْعَہْدَ الَّذِي أَخَذَ عَلَيْكُنَّ سُلَيْمَانُ أَنْ لَا تُؤْذُونَا فَإِنْ عُدْنَ فَاقْتُلُوہُنَّ
جناب عبدالرحمٰن بن ابولیلیٰ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے گھروں میں پائے جانے والے سانپوں کے متعلق پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم ان میں سے کسی چیز کو اپنے گھروں میں دیکھو تو ان سے کہو: میں تمہیں وہ قسم دیتا ہوں جو سیدنا نوح علیہ السلام نے تمہیں دی تھی۔میں تمہیں وہ قسم دیتا ہوں جو سیدنا سلیمان علیہ السلام نے تمہیں دی تھی کہ ہمیں کسی قسم کی ایذا نہ دینا۔اگر پھر بھی وہ نکلیں تو قتل کر دو۔‘‘