Sunan Abi Dawood Hadith 5263 (سنن أبي داود)
[5263]صحیح
صحیح مسلم (2240)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا عَنْ سُہَيْلٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ قَتَلَ وَزَغَةً فِي أَوَّلِ ضَرْبَةٍ فَلَہُ كَذَا وَكَذَا حَسَنَةً وَمَنْ قَتَلَہَا فِي الضَّرْبَةِ الثَّانِيَةِ فَلَہُ كَذَا وَكَذَا حَسَنَةً أَدْنَی مِنْ الْأُولَی وَمَنْ قَتَلَہَا فِي الضَّرْبَةِ الثَّالِثَةِ فَلَہُ كَذَا وَكَذَا حَسَنَةً أَدْنَی مِنْ الثَّانِيَةِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جس نے چھپکلی (اور گرگٹ) کو پہلی چوٹ میں مارا اس کے لیے اتنا اتنا ثواب ہے۔اور جس نے دوسری چوٹ میں مارا اسے اتنا اتنا ثواب ہے۔یعنی پہلے سے کم۔اور جس نے تیسری چوٹ میں مارا اس کے لیے اتنا اتنا ثواب ہے۔یعنی دوسری بار سے بھی کم۔‘‘