Sunan Abi Dawood Hadith 5272 (سنن أبي داود)

[5272] ضعیف

شداد بن أبي عمرو: مجہول (تقریب: 2757)

وأبوہ مقبول (تقریب: 8270) أي مجہول الحال وللحدیث شاہد ضعیف عند ابن حبان (الموارد: 1969)

انوار الصحیفہ ص 183

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي الْيَمَانِ عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَبِي عَمْرِو بْنِ حِمَاسٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِيہِ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ وَہُوَ خَارِجٌ مِنْ الْمَسْجِدِ فَاخْتَلَطَ الرِّجَالُ مَعَ النِّسَاءِ فِي الطَّرِيقِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لِلنِّسَاءِ اسْتَأْخِرْنَ فَإِنَّہُ لَيْسَ لَكُنَّ أَنْ تَحْقُقْنَ الطَّرِيقَ عَلَيْكُنَّ بِحَافَّاتِ الطَّرِيقِ فَكَانَتْ الْمَرْأَةُ تَلْتَصِقُ بِالْجِدَارِ حَتَّی إِنَّ ثَوْبَہَا لَيَتَعَلَّقُ بِالْجِدَارِ مِنْ لُصُوقِہَا بِہِ

جناب حمزہ اپنے والد سیدنا ابواسید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ ﷺ نے فرمایا جبکہ آپ ﷺ مسجد سے نکل رہے تھے اور مرد عورتوں کے ساتھ درمیان راستے میں گھس کر چل رہے تھے۔تو رسول اللہ ﷺ نے عورتوں سے فرمایا ’’پیچھے پیچھے رہو۔تمہیں مناسب نہیں کہ راستے کے عین درمیان میں چلو۔بلکہ راستے (اور گلی) کے اطراف میں چلا کرو۔‘‘ چنانچہ عورت دیوار کے ساتھ لگ کر چلا کرتی تھی۔حتیٰ کہ اس کا کپڑا دیوار کے ساتھ اٹک اٹک جاتا تھا۔اس لیے کہ وہ دیوار کے ساتھ لگ کر چلتی تھی۔