Sunan Abu Dawood #5271 (سنن أبي داود)

[5271] ضعیف

محمد بن حسان شیخ لمروان بن معاویۃ: مجہول،وقیل ھو ابن سعید المصلوب (تقریب التہذیب: 5810) المصلوب: کذاب وضاع

وللحدیث شواہد ضعیفۃ عند البیہقي(324/8) وغیرہ

وأخرج البخاري فی الأدب المفرد (1247) بسند حسن: إن بنات أخي عائشۃ ختن إلخ

وھذا لا یشہد لہ

بتحقیق الشیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ (انوار الصحیفہ ص 183)

◈ ……………… ◈

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ وَعَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْأَشْجَعِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ قَالَ عَبْدُ الْوَهَّابِ الْكُوفِيُّ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ الْأَنْصَارِيَّةِ أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تَخْتِنُ بِالْمَدِينَةِ فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُنْهِكِي فَإِنَّ ذَلِكَ أَحْظَى لِلْمَرْأَةِ وَأَحَبُّ إِلَى الْبَعْلِ قَالَ أَبُو دَاوُد رُوِيَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بِمَعْنَاهُ وَإِسْنَادِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد لَيْسَ هُوَ بِالْقَوِيِّ وَقَدْ رُوِيَ مُرْسَلًا قَالَ أَبُو دَاوُد وَمُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ مَجْهُولٌ وَهَذَا الْحَدِيثُ ضَعِيفٌ

سیدہ ام عطیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ مدینہ میں ایک عورت تھی جو ختنے کیا کرتی تھی ۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا ” ختنہ گہرا مت کیا کر ، کیونکہ اس میں عورت کے لیے زیادہ لذت اور شوہر کے لیے بھی یہ کیفیت زیادہ پسندیدہ ہوتی ہے ۔ “ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بواسطہ عبدالملک ، عبیداللہ بن عمرو سے بھی اسی کے ہم معنی اور اس کی سند سے مروی ہے ۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں : اور یہ حدیث قوی نہیں ہے ۔ اسے مرسل بھی روایت کیا گیا ہے ۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں : اور محمد بن حسان مجہول ہے اور حدیث ضعیف ہے ۔